Daily Taqat

سعودی عرب: غیر ملکی عناصر سے رابطےکے الزام میں 7 افراد گرفتار

سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکورٹی شعبے کے ترجمان نے بتایاہے کہ پولیس نے غیر ملکی عناصر سے رابطے اور حکومت کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اسٹیٹ سیکورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے مسلسل ریکی کے بعد 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

گرفتار افراد سعودی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیرملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھے۔

انہوں نے سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے اور ممنوعہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور انہیں دوسرے عناصر تک پہنچانے کی کوششیں بھی شروع کی ہوئی تھیں۔

گرفتار کیے گئے سات افراد کے بیرون ملک رابطوں کی بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »