Daily Taqat

دوران پرواز طیارے کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا

موسم کی خراب صورتحال کے باعث اکثر خطرناک حادثات پیش آتے ہیں ۔

موسم کی ایسی ہی خرابی کے باعث امریکی ایئر لائن کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شکاگو سے نیو جرسی جانے والے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 957کا طیارہ تیز ہواؤں کی زد میں آگیا جس کے باعث طیارے کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

ا س واقعے میں مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تاہم پائلٹ نے مہارت سے باحفاظت لینڈنگ کی تو سب کی جان میں جان آئی۔

اس سے قبل امریکی ایئر لائن کے دو طیارے بھی حادثے سے بال بال بچے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »