فرانس کی ذیلی تنظیم انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے پہلے کنونشن کا انقعاد

پیرس:پیرس میں تحریک انصاف فرانس کی ذیلی تنظیم انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر انعام اللہ سید کی جانب سے پہلے کنونشن کا انقعاد کیا گیا جس میں فرانس بھر سے زیر تعلیم پاکستانی طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذولفقار جتالہ ،آصفہ ہاشمی،عارف مصطفائی،یاسر قدیر،اعجاز جٹ،طارق ندیم آرائیں،راجہ طاہر محمود ،سید احمد علی شاہ ،عاکف غنی،اطہر وڑائچ ،حاجی ابرار لہری ،مبارک جدون و دیگر نے کنونشن میں نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے ، نوجوان ہی کسی بھی تحریک کا ہر اول دستہ ہوتے ہیں،تحریک انصاف کی یہ خوش قسمتی ہے کہ نوجوان کثیر تعداد میں نہ صرف اس میں شامل ہو رہے ہیں بلکہ پاکستان کے گلے سڑے کرپٹ نظام میں تبدیلی کے لیےبھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایسے نوجوانوں کو اپنا پلیٹ فارم دے رہی ہے تا کہ یہ نوجوان کل کے پاکستان کی ڈور باگ سنبھال سکیں .تقریب کے اختتام پر تحریک انصاف فرانس کی قیادت نے صدر آئی ایس ایف انعام اللہ سید کو کامیاب کنونشن کروانے پر مبارک باد پیش کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.