فوجی اڈے پر اسرائیلی فوجیوں کی آپس میں لڑائی،11اہلکار زخمی،ہسپتال منتقل

مقبوضہ بیت المقدس: جنوبی فلسطین میں قائم ایک فوجی اڈے پر تعینات فوجی اہلکار آپس میں لڑپڑے جس کے نتیجے میں 11اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی فلسطین میں عراد کے مقام پر واقع ایک فوجی اڈے پرتعینات فوجیوں میں لڑائی ہوئی۔ فوجیوں میں جھگڑا اس وقت ہوا جب وہ حشیش کھا رہے تھے۔ لڑائی کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے بئر سبع شہر میں واقع سوروکا فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔تاہم اسرائیل کی ملٹری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب آرمی چیف نے اس واقعے کو فوج کیلئے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ فوجی اڈے کے افسران پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.