Daily Taqat

سعودی ماں باپ میں لڑائی ، امریکی پولیس نے بچیاں حفاظتی تحویل میں لے لیں

ریاض: امریکی پولیس نے 5سال اور 7ماہ کی2 سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ امریکا میں مقیم سعودی ماں نے اپنی دونوں بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بچیوں کے والد کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کئے تھے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے علاج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔ اس تناظر میں عدالت نے بچیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »