بھارت میں کسانوں نے آلووں کواحتجاج کے طور پراستعمال کر ڈالا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج کر ڈالا، کئی سو کلو آلووں کے ڈھیر ریاستی اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے پھینک دیئے۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ آلو کی قیمت لاگت سے بھی کم مل رہی ہے۔ ان حالات میں کسانوں کے پاس آلو پھینکنے کے علاوہ اور کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے امدادی قیمت کا اعلان تو کر دیا تاہم حکومت آلو کہاں خرید رہی ہے یہ کسی کو نہیں پتہ، افسران صرف اعداد و شمار کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ کسانوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.