وسیم اکرم فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کیلئے آسٹریلیا میں موجود
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف باولر وسیم اکرم اس وقت فیملی کے ساتھ آسٹریلیا میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔ وسیم اکرم انتہائی خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور انہیں دنیا گھومنے کا بھی بے حد شوق ہے تاہم آ ج کل وہ آسٹریلیا میں چھٹیاں منا رہے ہیں ۔فیملی کے ساتھ ’مورنگٹن پیننسولہ ‘پر مچھلیاں پکڑنے گئے اور بہت مزہ کیا ،اس دوران کچھ پکڑنے میں کامیاب تو نہیں ہوئے لیکن ویٹامن ڈی وافر مقدار میں حاصل کیا ‘۔