خاندانی بدنامی نے دنیا کے اعلیٰ ترین ہوٹلوں کی چین کو ہلاکر رکھدیا

جدہ (محمد اکرم اسد), خاندانی بدنامی نے دنیا کے اعلیٰ ترین ہوٹلوں کی چین کو ہلاکر رکھدیا۔  ان میں سے 14سعودی عرب میں بھی موجود ہیں۔ میریوٹ انٹرنیشنل کمپنی کا چین میں برپا ہونے والا بحران ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ خاندانی بدنامی کے واقعہ نے اس کےلئے ایک اور بڑے بحران کو جنم دیدیا۔ ہانگ کانگ اور تائیوان کا نقشہ خود مختار ریاستوں کے طور پر جاری کردینے پر میریوٹ انٹرنیشنل کمپنی مصیبت کے بھنور میں پھنس گئی تھی۔ امریکی میگزین واشنگٹن نے انکشاف کیا ہے کہ میریوٹ فیملی کے درمیان عدالتی اور گھریلو تنازعات کھڑے ہوگئے ہیں۔ ایک بیٹے نے اپنے باپ اور چچا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔یہ فیملی بڑی مذہبی مانی جاتی ہے۔ باپ بیٹے کی جانب سے طلاق کے واقعہ پر ناراض ہے۔ انہوں نے بیٹے کو عاق کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.