سعودی عرب: 40 ملین ریال جعلی کرنسی کا فراڈ ناکام

جدہ:سعودی عرب کی پولیس نے ملک کی تاریخ میں جعلی کرنسی کے سب سے بڑے فراڈ کو ناکام بناتے ہوئے سنگین سماجی جرم میں ملوث مقامی اور غیر ملکی عناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔
دارالحکومت الریاض کی پولیس نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر وہاں رکھی گئی جعلی کرنسی جس کی مالیت 4 کروڑ ریال بتائی جاتی ہے قبضے میں لی گئی۔پولیس نے موقع سے 3مقامی اور 2 غیر ملکی جن میں یمنی اور اریٹریا کے باشندے ہیں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی الریاض میں واقع ایک فلیٹ سے جعلی کرنسی سے بھرے چار صندوق برآمد کیے گئے جن میں 40ملین ریال کی رقم رکھی گئی تھی جس میں زیادہ رقم جعلی کرنسی پر مشتمل ہے۔
ان صندوقوں سے 500 ریال مالیت کے اصلی نوٹوں کی کل 12 ہزار ریال رقم ملی جبکہ بقیہ تمام جعلی نوٹ ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ جعلی سعودی کرنسی کے ذریعے جعلی امریکی ڈالر خرید کرتے اور مملکت میں اس کا کاروبار کرتے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی تاریخ میں جعلی کرنسی کایہ سب سے بڑا فراڈ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.