Daily Taqat

پاکستان جانے کا تجربہ جنوبی بھارت کی سیر سے زیادہ بہتر تھا، نووجوت سنگھ سدھو

سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریسی رہنما نووجوت سنگھ سدھو پر پاکستان کی محبت سر چڑھ کر بولنے لگی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے کا تجربہ جنوبی بھارت کی سیر سے زیادہ بہتر تھا۔ نووجوت سنگھ سدھو کے بیان کے بعد بھارتی میڈیا کی ہر طرف ہرزہ سرائی شروع ہوگئی۔

سدھو نے گفتگو میں کہا کہ جنوبی بھارت کی بجائے پاکستان جانے کا تجربہ زیادہ اچھا رہا، کیونکہ جنوبی بھارت میں بسنے والوں کی نہ زبان سمجھ آتی ہے، اور نہ ہی ان کا کھانا مزیدار ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان والوں کی نہ زبان بدلتی ہے اور نہ ہی وہاں کے لوگ۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف کو جپھی نہ تو کوئی سازش تھی اور نہ ہی کوئی رافیل ڈیل، پاکستان نے 400 بار کرتارپور راہداری کھولنے کی پیشکش کی، مگر بھارتی سیاست دان اس معاملے میں سنجیدہ نہیں، وہ اپنے پاکستان جانے پر گندی سیاست کرنیوالوں کی بالکل پرواہ نہیں کرتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »