یورپی یونین کا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پرتشویش کا اظہار

  یورپ:   یورپی یونین نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر  امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ یورپی یونین میں امور خارجہ کی عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے  کہا کہ  یہ فیصلہ  اس خطے کے آئندہ امن کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرے گا ۔ جس سے بین ا لاقوامی سطح پر انتشار پھیلے گا۔ فریقین کی آسوں اور امنگوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔ مذاکرات کے ذریعے القدس کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.