Daily Taqat

ایران جوہری معاہدے کو ختم کرنے سے جنگ کا خطرہ ہو گا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوترش نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کیا گیا بین الاقوامی جوہری معاہدے کو منسوخ نہ کرے۔ جوہری معاہدے کو ختم کرنے سے جنگ کا خطرہ ہو گا۔ سیکریٹری جنرل گوترش نے

کہا کہ2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے معاہدے کو اسوقت تک ختم نہیں کیا جانا چاہیے۔ جب تک کے اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو سابق صدر براک اوباما کے دور میں کیے اس معاہدے کے ناقد ہیں۔ وہ چند دنوں میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ وہ اس معاہدے میں شامل رہیں یا نہیں۔ دوسری جانب یورپی ممالک کے رہنما انہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ معاہدے کو منسوخ نہ کریں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »