جلد مزید10ممالک اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کریں گے،اسرائیلی نائب وز یر خارجہ

اسرائیلی نائب وزیر خا رجہ زپی ہوٹوویلی نے دعوی کیا ہے کہ جلد مزید10ممالک اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کریں گے ان ممالک میں یورپ کے چند ممالک بھی شامل ہیں۔اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں بتایا، تاہم سفارتخانہ منتقلی کے لیے ہونڈارس، فلپائن، رومانیا، جنوبی سوڈان سے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا نے سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا ،فلسطین نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور شرمناک قرار دیا اور کہا کہ گوئٹے مالا کے صدر مورالیس نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ملک کو تاریخ کی غلط سمت میں کھڑ ا کردیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.