ڈونلڈ ٹرمپ کا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے سے صاف انکار

لندن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال 2018 میں سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

امریکی صدر کے بیان سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی خوش فہمی ہوا ہوگئی۔ بھارت جاتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ سفارتخانہ سال بھر میں منتقل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا اور اسرائیل کو تاریخ ساز شکست ہوئی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل نہیں ہو سکتا۔

امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی میں کم از کم تین سال لگیں گے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.