انڈونشیا میں 6.5 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراساں

انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں آج صبح آنےوالے 6.5 کے زلزلے سے زمین لرز گئی، عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ۔ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت محسوس کرتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا،جبکہ اس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ امبن شہر سے 37 کلومیٹر دور 29 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا،جس کی شدت امبن شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں محسوس کی گئی۔زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.