دوران پرواز لڑائی، بھارتی پائلٹس کاک پٹ خالی چھوڑ کر چلے گئے

ممبئی : سال نو لندن سے ممبئی جانیوالی فلائٹ کے بھارتی پائلٹس نے دوران پرواز لڑائی کے بعد کاک پٹ کو خالی چھوڑ کر چلے گئے، دونوں کپتانوں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

بھارتی ایئر لائن جیٹ ایئر ویز کے مطابق سال نو کے موقع پر لندن سے ممبئی آنیوالی پرواز کے دوران پائلٹس آپس میں لڑ پڑے اور کاک پٹ کو خالی چھوڑ کر چلے گئے، واقعے کی تحقیقات کے بعد دونوں پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی ایئر لائنز کو دوران تفتیش پتہ چلا کہ مرد پائلٹ نے اپنی ساتھی خاتون پائلٹ کو غیر شائستہ گفتگو کے بعد دوران پرواز تھپڑ مارا تھا، خاتون پائلٹ روتی ہوئی کاک پٹ سے چلی گئی، جس کے بعد مرد پائلٹ بھی کاک پٹ کو خالی چھوڑ کر باہر نکل گیا، پرواز میں اس وقت 324 افراد سوار تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.