Daily Taqat

دہشتگردی کی وجہ سے افغانستان پہلے سے بدتر برے حالات کی طرف جا رہا ہے

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اگر افغانستان میں نہیں ہوتا تو وہاں امن و امان کی صورت حال آج سے زیادہ خراب ہوتی۔
ولادی میر پیوٹن نے اجلاس کے دوران کہا  کہ روس اور امریکا کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پر لینا چاہیے۔ دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورتحال پہلے سے زیادہ بدتر ہوئی ہے، داعش کی کارروائیاں صورتحال کومزید خراب کررہی ہیں۔روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت داعشی دہشت گرد گروہ افغانستان میں قدم جمانا چاہتا ہے، داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »