Daily Taqat

بھارت میں شدید گرد کا طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 77 افراد ہلاک

بھارتی ریاستوں اترپردیش اور راجستھان میں بارش اور گرد و غبار کے طوفان نے تباہی مچا دی۔ چھتیں، درخت گرنے اور دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی، سو سے زائد زخمی ہیں۔ راجستھان اور اتر پردیش میں بارش اور گرد

و غبار کے طوفان نے گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔ اتر پردیش میں قدرتی آفت کے نتیجے میں 46، راجستھان میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ دہلی میں بھی طوفان نے اثر دکھایا تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »