Daily Taqat

دبئی کی شہزادی کہاں گئی؟

دبئی کی شہزادی شیخہ لطیفہ کو لاپتہ ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ شہزادی کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہے؟رپورٹ کے مطابق شیخہ لطیفہ دبئی کے امیر محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے آزادی کی زندگی جینے کے لیے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔

وہ جس پرتعیش کشتی میں بھاگ رہی تھیں سکیورٹی اہلکار اسے روک کر واپس دبئی لے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے کسی نے انھیں دیکھا یا سنا نہیں ہے۔

شیخہ لطیفہ کو رواں سال مارچ کے بعد سے نہیں دیکھا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایک سابق فرانسیسی جاسوس ایروے جوبیر اور فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنی دوست اور مارشل آرٹس کی استاد ٹینا جوہینن کی مدد سے ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں جب انھیں پکڑ لیا گیا۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں بھارت کے ساحلی و تفریحی مقام گوا کے قریب سے بھارتی نیوی کے کمانڈوز کی مدد سے حراست میں لیا گیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »