دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب

دبئی کے حکمران اور نائب صدر شیخ محمد کی صاحبزادی شیخہ مریم کی شیخ سہیل کیساتھ شادی ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد بھی کیاگیا۔اس موقع پر سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعودبن سقر القاسمی اور دبئی کے ولی عہدشیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم، شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی، شیخ عمار بن حمید النعامی ، شیخ محمد بن حماد بن محمد الشرقی ، محمد بن سقر القاسمی موجود تھے ، شادی کی تقریب میں ڈپٹی چیئرمین آف دبئی پولیس اور دبئی سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل شیخ احمد بن راشد المکتوم ،ابوظہبی ایگزیکٹوکونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ ہزا بن زید النہیان اور، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر اور ایمریٹس ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے بھی شرکت کی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.