Daily Taqat

دبئی میں ایک خاکروب نے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کرکے دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

متحدہ عرب امارات میں ایک خاکروب نے دیانت داری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا

اماراتی میڈیا کے مطابق وینکتا رامانا نامی خاکروب دبئی کے علاقے القوسیس میں صفائی کررہا تھا کہ اس کے دوران اسے ایک بیگ ملا جسے کھولنے پر وہ حیران رہ گیا کیونکہ بیگ میں ہیرے اور طلائی زیورات موجود تھے۔ خاکروب نے لالچ کرنے کے بجائے دیانت داری کو ترجیح دیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن کا رخ کیا جہاں اس نے مہنگے زیورات سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا۔مقامی پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹربریگیڈیر یوسف عبداللہ نے خاکروب کو دیانت داری کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی اعزاز سے نواز ا اور محکمہ پولیس کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ اور سرٹیفکیٹ بطور انعام میں دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بیگ میں موجود زیورات کی قیمت 2لاکھ درہم ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »