Daily Taqat

دبئی: سرکاری ملازمین کو 5 سے 50 ہزار درہم تک بونس دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے بانی کی 100ویں سالگرہ پر وزیر اعظم راشد المکتوم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ پچاس ہزار درہم تک سیلری بونس دینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چھ مئی کو بانی شیخ زید بن سلطان النیہان کی 100ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اسی مناسبت سے مملکت میں سرکاری ملازمین کیلئے بھاری بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم راشد المکتوم نے ملازمین کو بونس کی مد میں پچاس ارب روپے عید سے قبل تقسیم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تمام ملازمین کو عہدوں اور کارکردگی کی بنیاد پر کم ازکم پانچ ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار درہم تک دیئے جائیں گے۔ اماراتی عوام نے حکمرانوں کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »