[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

دبئی: ذوالفقارعلی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ بھرپوراندازمیں منائی گئی

[mashshare]

دبئی : پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ گزشتہ دنوں دبئی میں دھوم دھام سے منائی گئی جس میں پی پی پی کے لیڈران ، ورکرز اور جیالوں نے امارات بھر سے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پی پی پی کے سینئر راہنماﺅں سردار جاوید یعقوب، راشد چغتائی اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا۔ دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والی سالگرہ کی اس تقریب میں اکرم فاروقی، سیدسجاد حسین شاہ، یوسف بٹ، چودھری ناصر، عباس بھٹی، زاہدہ ملک، چودھری انیس الرحمن، فاروق بنیاں ، خالد شاہین، رئیس قریشی، عابد بشارت ، جمانی، شاہ سوار علوی، ضیاءالحق ، راشد رحمن ، صغیر آکاش، راجہ مظہر اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر بڑے سائز کا کیک بھی کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے شرکا کے تقریب سے ٹیلی فون پر خطاب بھی کیا۔
دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے لیڈران اور قومی رہنماﺅں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور بھولتی نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے لیڈر کو ہر موقع پر یاد کرتے ہیں ۔ اس مسلسل یاد کی وجہ سے بھٹو کی یاد زندہ ہو جاتی ہے لہٰذا یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ بھٹو اور بھٹو ازم آج بھی زندہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے غریب عوام کو جس طرح جینے کا ڈھنگ سکھایا اور ایک عام آدمی کو اپنے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے زبان دی یہ بھٹو کا ایک عظیم کارنامہ ہے ۔ہم اس موقع پر اس بات اعادہ کرتے ہیں کہ بھٹو ازم اور بھٹو کے مشن کی تکمیل کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.