Daily Taqat

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں ڈرون حملہ کرکے کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے ممکنہ منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے افغان صوبے ننگر ہار میں ایک چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے، گاڑی میں 2 افراد سوار تھی جن میں سے ایک ممکنہ طور پر کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ جب کہ دوسرا اس کا دوست تھا۔ حملے میں دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے افغانستان میں کئے گئے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ڈرون حملے میں ہدف کا تعلق کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے تھا۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 70 سے زائد افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے دروازوں سے دور رہنے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »