Daily Taqat

ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کو عہدے سے فارغ کردیا

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اٹارنی جنرل جیف سیشنز  کو عہدے سے ہٹا دیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میتھیوجی ویٹا کرکو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عہدے پر مستقل تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔دوسری جانب اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے صدر ٹرمپ کو خط میں کہا کہ آپ کے کہنے پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں جیف سیشنز پر برہمی کا اظہار کیا تھا، کہا تھا کہ جیف سیشنز محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ جیف سیشنز نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے معاملے سے خود کو علیحدہ رکھا تھا، اس فیصلے پر صدر ٹرمپ اٹارنی جنرل سے ناراض تھے، اکثر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »