Daily Taqat

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی بھی انکا ہاتھ تھامنے سے انکاری

 

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ آگئیں،ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پراپنے شوہرکا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جبکہ میلانیا ٹرمپ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں

جو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر اپنے شوہرکے ساتھ نہیں آئیں۔چند روز پہلے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے تو جہاز سے اترتے وقت ان کے بیٹے بیرن ان کے ساتھ جبکہ میلانیا ان سے پیچھے تھیں اور امریکی صدرکے عملے سے ملے بغیر آگے چلی گئیں۔اس دوران ٹرمپ نے ان کا ہاتھ تھامنا چاہا توامریکی خاتون اول نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ نے شرمندگی سے بچنے کے لئے ہاتھ ہوا میں لہرانا شروع کردیا


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »