ڈونلڈ ٹرمپ کو ايک بار پھر منہ کی کھانی پڑگئی

واشنگٹن : سپر پاور امریکا کے سپر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑگئی، ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی تقریب میں خطاب کے لیے آئے تو کسی نے لفٹ نہ کرائی سوائے چند افراد کے کسی نے تالی تک نہ بجائی۔

سپر پاور کے سپر صدر لیکن مضحکہ خیز ٹرمپ کی کوئی عزت ہی نہیں رہی ،عالمی اقتصادی فورم میں پہنچے تو کسی نے لفٹ نہ کرائی

تالیاں بجیں لیکن بجھی بجھی بے دلی کے ساتھ چند امریکیوں نے ہی اپنے صدر کا استقبال کیا، نیویارک ٹائمز کی خاتون صحافی نے ٹویٹ کیا کہ ٹرمپ کے لیے کوئی کھڑا نہ ہوا۔

عالمی فورم میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ یہاں اپنی عوام کامفاد پیش کرنے آئے ہیں، امید ہے افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہیں بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ہر بچہ تشدد، غربت اور خوف سے آزاد ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.