شامی عوام کے دشمن بشارالاسد ہمیں سبق مت دیں، فرانسیسی صدر
[mashshare]
پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے شامی صدر بشارالاسد کو لاکھوں افراد کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرانس کو لیکچر نہ دیں۔ فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں 2018 میں امن بات چیت کا ایک دور شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس تناظر میں بشارالاسد سمیت شامی جنگ کے تمام فریقوںکو دعوت بھی دی ہے جس پرصدر بشاالاسد نے کہا کہ فرانس دہشتگردوں کا ساتھ دیتا رہا ہے۔ شامی صدر بشارالاسد نے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس کے ہاتھ شامی شہریوں کے خون سے سرخ ہیں۔