Daily Taqat

معاہدہ کرو ورنہ کرنل قذافی جیسے حشر کی تیاری رکھو، ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دھمکی

امریکی صدر نے شمالی کوریائی ہم منصب کو سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کرو ورنہ کرنل قذافی جیسے حشر کی تیاری رکھو۔ امریکہ نے کامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی

یقین دہانی کرائی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کا حشر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی طرح بھی ہو سکتا ہے۔ 2011 میں ایک انقلابی تحریک کے ذریعے قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے لیے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ شمالی کوریا کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »