Daily Taqat

امریکی ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹرکا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریو مک کیب نے کہا کہ وہ آئندہ برس اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔وہ اس سے قبل مستعفی ہونے والے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کے دست راست تھے اور انہیں حکمران جماعت کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا ۔ مک کیب مارچ تک عہدہ چھوڑ دیں گے اوراس وقت تک وہ پنشن کی تمام مراعات کے لیے اہل ہو جائیں گے ۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اینڈریو میک کیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلدی میں ہیں لیکن مکمل فوائد کے ساتھ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں اور ابھی مزید 90روز باقی ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »