Daily Taqat

سعودی عرب : محکمہ پاسپورٹ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ عربی اور انگریزی زبانوں میں سمارٹ آلات پر جاری کی جانے والی نئی ایپلی کیشن کی مدد سے نئے عملے اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کی بابت معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

نئی اپیلی کیشن میں یہ سہولت رکھی گئی ہے کہ سعودی شہری اور غیر ملکی اس کی مدد سے یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آیا انہیں حج کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟محکمہ پاسپورٹ کے کسی بھی ادارے سے رجوع کرنے کیلئے قبل از وقت تاریخ بھی لی جاسکتی ہے۔ اپیلی کیشن کے ذریعے گزشتہ 3 ماہ کے دوران وزٹ ویزے یا ورک پرمٹ پر سعودی عرب آنے والوں کا پورا ریکارڈ محفوظ کردیا جاتا ہے۔ فنگر پرنٹس اور خروج ویزے کے متعلق بھی دریافت کیا جاسکے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »