ضلع نیلم میں یوم سیاہ منایا گیا۔کشمیر

بھارت کا یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع نیلم میں یوم سیاہ منایا گیا اسسٹنٹ کمشنر نیلم راجہ عظیم خان کی زیر قیادت ڈی سی آفس آٹھ مقام سے بنتل چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء ،سول سوسائٹی ، انجمن تاجران، ضلعی انتظامی آفیسران نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نیلم راجہ عظیم خان ، رینج آفیسر جاگراں خواجہ خورشید احمد، صدر پریس کلب جاوید اسداللہ، صدر ٹیچرز آرگنائزیشن عزیز مارشل ، صدر معلم ہائی سکول آٹھمقام محمد سعید صابر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم ،جبر ، استبداد، قتل و غارت گری شروع کررکھی ہے جمہوری ریاستوں میں مکمل آزادی اور خود مختاری دی جاتی ہے لیکن بھارت میں جمہوریت کے مغائر سرگرمیاں چل رہی ہے جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ شروع کررکھی ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جمہوریت کے دعویدار بھارت کے اندر رنگ نسل ، زات پات کا تفرق پیدا کیا جارہا ہے نریندر مودی نے بھارت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس موقع پر شرکاء نے کشمیریوں کی آزادی کے لیئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا شہداء تحریک آزادی کشمیر کے ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی کی گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.