دمشق: باغیوں کے ٹھکانوں پرروسی اورشامی طیاروں کی بمباری

دمشق : شامی ہیومن رائٹس مبصر نے کہا ہے کہ دمشق کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پرروس اور شامی فضائیہ کے حملوں میں 17 افراد مارے گئے۔
شامی ہیومن رائٹس مبصر عبد ل رحمان کے مطابق بمباری رہائشی علاقے میں کی گئی جس میں مزید3 مقامات پر کی جانے والی بمباری میں 35افراد زخمی بھی ہوئے۔ شامی شہر مشرقی غوطہ واحد علاقہ ہے جو باغیوں کے زیر کنٹرول مانا جاتا ہے ،روسی اور شامی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.