Daily Taqat

اہم عرب ملک کے وزیر خارجہ ٹرمپ کی زبان بولنے

امریکہ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دیئے جانے کے بعد پوری دنیا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج اس حوالے سے ووٹنگ بھی کرا رہی ہے مگر مسلم ملک بحرین کے وزیر خارجہ نے امریکی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے القدس کے مسئلے کوثانوی مسئلہ قرار دے دیا ہے ۔بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے لئے یہ بات قطعا مددگار ثابت نہیں ہوگی کہ ہم ایک ثانوی مسئلے کے لئے امریکہ کے ساتھ جنگ مول لیں ، جبکہ ہمیں واضح اور موجود ہ خطرے ایران سے نپٹنے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح نہیں کیا کہ کون سا ثانوی مسئلہ ہے مگر امریکی صدر کے گذشتہ روز کے بیان کے تناظر میں دیکھا جائے تو بحرینی وزیر خارجہ نے مسلم ممالک کو القدس کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے امریکا کا ساتھ دینے کا پیغام دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »