دنیا میں کورونا وائرس کے کیسزمیں ریکارڈ اضافہ

لندن: عالمی دنیا میں کورونا وائرس کے روازنہ کی بنیاد پر نئے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 8 ہزار نئے مریض سامنے آئے جو اب تک روازنہ کی بنیاد پر سامنے آنیوالے مریضوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے جب کہ عالمی سطح پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 384 ہلاکتیں ہوئیں۔

سب سے زیادہ نئے مریض بھارت میں رجسٹر کیے گئے جہاں 24 گھنٹوں میں 94 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور 1 ہزار 114 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکا اور تیسرے نمبر پر برازیل رہا جہاں بالترتیب 33 ہزار اور 20 ہزار نئے مریض سامنے آئے۔ امریکا میں چوپیس گھنٹوں میں 383 اور برازیل میں 415 ہلاکتیں ہوئیں۔

کئی ممالک میں کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی دوسری لہر دیکھنے میں آ رہی ہے مگر کئی شدید متاثرہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک اس وبا کی پہلی لہر بھی اپنی تکمیل کو نہیں پہنچی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جن تقریباﹰ پانچ درجن ممالک میں کووڈ-19 کا انفیکشن آج بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ان میں ارجنٹائن، انڈونیشیا، مراکش، اسپین، اور یوکرائن خاص طور پر نمایاں ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ اس موزی مرض سے عالمی سطح پر مجموعی ہلاکتیں 9 لاکھ 21 ہزار ہوئی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.