ٹرمپ کی پاکستان کی امدادروکنے کے متعلق کانگریسی اراکین کوآگاہی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے سےمتعلق اراکین کانگریس کو آج آگاہ کریں گے ، امریکا کے پاکستان سے نئے مطالبات بھی سامنے آنےکا امکان ہے۔

پاکستان کی امداد روکنے سے متعلق سوال پرترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوتے ہی آگاہ کردیا جائےگا۔

ادھرامریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر غور کےلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا۔ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاکستان کےجوابی بیانیے پرتفصیلی غور کیاجائےگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے۔

قبل ازیں ترکی کے صدر طیب اردوان نے صدر ممنون حسین کو ٹیلی فون کرکے امریکی دھمکیوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.