Daily Taqat

چینی افواج کو 2018 کے اختتام تک نجی کاروبار بند کرنے کا حکم، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے فوجی افسران کو اپنے نجی کاروبار رواں سال کے آخر تک مکمل بند کرنے کی ہدایت کردی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق صدر شی جن پنگ کے احکامات فوج میں کرپشن ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں اور وہ فوج کو عالمی معیار کی لڑاکا فورس بنانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چینی فوج نے 70 کی دہائی میں کمرشل سرگرمیاں شروع کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ فوجی افسران رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس، اسکول اور پبلشنگ سروسز چلانا بند کردیں اور فوج اپنی اصل پیشہ ورانہ ذمے داریوں پر توجہ مرکوز کرے۔

ذرائع کے مطابق چین کا سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) 2018 کے اختتام تک اپنے سارے کاروبار بند کردے گا۔ جبکہ فوج کے 94 فیصد نجی منصوبے پہلے ہی ختم کیے جاچکے ہیں۔ ایک فوجی افسر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چینی فوج 15 شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں سے 12 کو ختم کیا جاچکا ہے۔ ان 15 شعبوں میں نرسری تعلیم، پریس اینڈ پبلیکیشنز، کلچر اور کھیل، کمیونیکیشن، پرسنل ٹریننگ، بیرکس پروجیکٹس، اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن، رئیل اسٹیٹ، میڈیکل کیئر اور سائنٹیفک ریسرچ وغیرہ شامل ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »