Latest news

چین اور امریکا کے درمیان معاشی جنگ، چین نے امریکا کو جواب دے دیا

امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد امریکی اسٹاک رواں ہفتے کے پہلے روز سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔

چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کافیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیاہے۔چین نے پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں مزید کمی کردی تھیتمام تر صورتحال میں امریکی اسٹاک ڈاؤ جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتام پر اسٹاک 700پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی، امریکا نے چین کو کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر کرنے والا ملک قرار دے دیا۔

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.