Daily Taqat

بی جے پی کے بی ایس یدیوراپا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

بی جے پی کے بی ایس یدیوراپا نے بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے خلاف کانگریس ارکان نے احتجاج کیا،کرناٹک کے گورنر نے بی جے پی کو ریاست میں حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک کیس کی سماعت کی جو رات دو بجے شروع ہوکر تین گھنٹے جاری رہی۔

سپریم کورٹ نے کانگریس کی جانب سے بی جے پی کو حکومت سازی سے روکنے کی استدعا مسترد کردی اور بی جے پی کے رہنما بی ایس یڈیو رپا کو حلف اٹھانے کی اجازت دی تھی

انتخابات میں کانگریس نے 78 نشستیں جیتی تھیں جبکہ اس کے انتخابی اتحادی جنتا دل پارٹی نے 38 سیٹیں جیتیں مگر گورنر نے انہیں حکومت سازی کی پیش کش نہیں کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »