اپنی تاریخ پیدائش کا جعلی اندراج کرانے پر چیف جسٹس برطرف

دستاویزات میں اپنی تاریخ پیدائش کا جعلی اندراج کرانے کے الزام میں نیپال کے چیف جسٹس گوپال پیراجولی کو برطرف کردیا گیا ہے۔

جوڈیشل کونسل کا کہنا ہے کہ گوپال کو 7 ماہ قبل 65 برس کی عمر میں ریٹائر ہوجانا چاہیے لیکن انہوں نے اپنی مدت ملازمت بڑھانے کیلئے تاریخ پیدائش کا جعلی اندراج کرایا ۔

نیپال میں چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 برس ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.