بھارتی انتہا پسندوں کی عیسائیوں کو کرسمس منانے پر دھمکیاں

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس منانے پرسکولوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے دی ہیں۔
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ریاست مہاراشٹر کے بعد یوپی میں بھی کرسمس پر عیسائی مشنری سکولوں کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔انتہا پسندوں کی جانب سے علی گڑھ کے سکولوں میں بانٹے گئے دھمکی آمیز سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگرکسی نے بھی کرسمس منایا تو اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جائے گا۔ کرسمس منانے والے سکولز نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے جبکہ کرسمس پر تحفے تحائف بھی نہ دیئے جائیں تاہم پولیس نے سکولوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرادی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.