افغانستان، پولیس ہیڈکوارٹر پر بم دھماکے، 12 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر اور خواتین، شہدا و معذور کی وزارت کے سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف ہسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب طالبان نے شکوہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی افواج نے کابل فوج کے ساتھ ہمارے ٹھکانوں پر بمباری کی جو کہ معاہدے کیخلاف ورزی ہے جس پر امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ امریکی فوج نے معاہدے کیخلاف ورزی نہیں کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.