Daily Taqat

پرنس ہیری کی شادی کے باعث گلوکار سر ایلٹن جون2 کنسرٹ منسوخ کردیئے

لندن:مئی میں شہزادہ ہیری اور میگھن کی شادی کے باعث گلوکار سر ایلٹن جون نے لاس ویگاس میں ہونے والے 2 کنسرٹ منسوخ کردیئے ہیں ۔
سر ایلٹن کو 18 اور 19مئی کولاس ویگاس میں 2 کنسرٹ کرنے تھے جو اب منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ پرنس ہیری اور میگھن کی شادی کی تقریب 19مئی کوہوگی۔70سالہ گلوکار ایلٹن نے کہا ہے کہ اگر مجھے شادی میں بلایا گیا تو ضرور جا ؤں گا۔ سر ایلٹن جون نے ڈیانا کی تدفین پر بھی گانا گایا تھا۔ لیڈی ڈیانا ایلٹن کی قریبی دوست تھیں انہوں نے دونوں کنسرٹ لیڈی ڈیانا کے بچوں کی شادی اور ان سے محبت میں منسوخ کیے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ سر ایلٹن کو شادی میں گیت گانے کے لیے دعوت دی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »