Daily Taqat

کینیڈا: آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی، متعدد افراد زخمی

کینیڈا کے شہر سینٹ جان میں آئل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہر سینٹ جان میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک دکھائی دئیے۔ آگ لگنے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے، تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں۔

آگ سے متاثر ہونے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ تاہم دھماکوں اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے، متاثرہ ریفائنری سے یومیہ تین لاکھ بیس ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔ ریفائنری کے قریب رہائش پذیر افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مذکورہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »