کیلیفورنیا: طوفانی بارشوں سے 13شہری ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بار شیں جاری ہیں، مٹی کے تودے گرگئے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس طرح امریکہ میں خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30سے زائد ہوگئی۔

واشنگٹن ڈی سی ،نیویارک سٹی ،بالٹی مور ، فلاڈیلفیا اور بوسٹن سمیت کئی شہروں میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ساڑھے چھ ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار اورساڑھے سات سو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آ خر میں وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں نئے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے جبکہ شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

کیلی فورنیا میں منگل کے روز طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔کئی مقامات پر مٹی کے تودے بھی گرے ۔مختلف حادثات اور واقعات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔ کیلی فورنیا میں حکام نے پہلے ہی 30ہزار افراد کو سیلابی خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ۔

خراب موسم کے باعث واشنگٹن ڈی سی،بالٹی مور ،فلاڈیلفیا ،نیویارک سٹی اور بوسٹن جیسے اہم شہروں کے ایئرپورٹس پر پروازوں کا متاثر بری طرح متاثر ہوا ۔ کل ساڑھے چھ ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ساڑھے سات سو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔

گزشتہ ہفتے ریاست نیویارک کے وسطی شہر سِراکیوس میں لگاتار چھیاسٹھ گھنٹوں تک 20 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔جبکہ درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس شہر میں درجہ حرارت کا 120 سال کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا ۔

ادھر امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس ہفتے کے اواخر میں نئے سمندری طوفان کے آنے کے قوی امکانات ہیں۔

طوفان کے باعث وسط مغربی ریاستوں الینوئے ، انڈیانا ، آئیووا ، کنسس، مشی گن ودیگر علاقوں میں مزید برف باری اور بارشیں ہوں گی جبکہ نشیبی ریاستوں اور شہروں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.