Daily Taqat

مقبوضہ کشمیر میں پولیس بس پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

سری نگر: پولیس بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی اے ایس آئی اور حوالدار ہلاک جبکہ 12 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے پنتھا چوک پر مسلح نامعلوم افراد قابض بھارتی پولیس کی بس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی اور حوالدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر کو فوری قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ قابض فورسز حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب قابض بھارتی فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے اور روائتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »