انڈیا میں بس حادثہ

بھارتی ریاست راجستھان میں مسافر بس دریامیں گرگئی ، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 32مسافرہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب ایک تیز رفتار اوورٹیکنگ کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکرپل کی دیوار توڑتے ہوئے دریا پر جاگری، واقعہ بھارت کی مغربی ریاست راجستھان میں پیش آیا۔

حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ نئی دہلی سے 375 کلومیٹر دور راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپورمیں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 32لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.