Daily Taqat

ممبئی میں ایک عمارت جل کر راکھ

ممبئی:  میں واقع ایک کمرشل عمارت میں آگ لگنے کیوجہ سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیاجبکہ ایمبولینسزبھی بلالی گئیں اور آگ بجھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ممبئی کے صنعتی علاقے میں قائم کمالا ملز کمپاؤنڈ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بلڈنگ میں واقع میڈیا کے دفاتر تک جا پہنچی،جس سے انڈین ٹی وی چینل ‘ٹائمز ناؤ’ اور ‘مرر ناؤ’ کے دفاتر بھی آگ سے متاثر ہوئے،آتشزدگی کی وجہ سے ٹائمز ناؤ کی نشریات بھی بند ہوگئیں۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے بھی 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی،فی الوقت آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »