برطانوی باکسرعامرخان کاآئندہ مقابلوں میں رنگ میں اترنے کا اعلان

لندن:  برطانوی باکسر عامر خان نے ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا، سابق ورلڈ چیمپئن رواں برس تین بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان نے لندن میں ایڈی ہیرن، ایڈم سمتھ اور اپنے والد شاہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وہ دو سال بعد لیورپول میں 21 اپریل کو رنگ میں اتریں گے۔
عامر خان کے پروموٹر ایڈی ہیرن نے کہا کہ عامر خان کے مد مقابل کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال عامر خان کے مینی پیکیاو، کیل بروک، کیتھ تھورمین اور ایرل سپینس سے مقابلوں کا امکان ہے۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ عامر خان نے دو سال بعد دوبارہ رنگ میں اترنے کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.