برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کواہم ذمہ داری مل گئی

لندن: برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستانی نژاد سارہ خان کو انسداد انتہا پسندی کمیشن کا کمشنرمقررکردیا۔

پاکستانی نژادبرطانوی سارہ خان انسدادانتہاپسندی کمیشن کی کمشنرمقررکردیا گیا۔ برطانوی وزارت داخلہ نےسارہ خان کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سارہ خان آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔سیکریٹری داخلہ برطانیہ کے مطابق سارہ خان اس تعیناتی کیلئےبہترین انتخاب ہے۔

پاکستانی نژاد خاتون کا کہنا ہے کہ وہ انتہاپسندی کےخاتمےکیلئےاپنی تمام ترصلاحیتیں استعمال کریں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.